پھول کے سرپرست اعلی مولانا الیاس صاحب ندوی مدظلہ کی صدارت اور پھول کے رکن مولانا عبدالنور ندوی کی نظامت میں منعقد ہوئی اس تقریب میں قریب سو بچے اور پچاس کارکنان و مہمانان نے شرکت کی ،مولانا الیاس صاحب نے پھول کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ پھول کو اپنے آغاز ہی سے مدنی دور نصیب ہوا ہے، پھول کی کارکردگی ، اس کے قارئین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بچوں میں مطالعہ کی نئی ہلچل پھول کے کامیاب سفر کے آغاز کی دھندلی سی تصویر ہے اور ان شاءاللہ اسے اور بھی منزلیں طے کرنی ہے،مولانا نے بچوں کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تاکید کی اور اپنی طرف سے ننھے قلکاروں کے لیے خصوصی انعامات کا بھی وعدہ کیا...مولانا نے اپنی طرف سے پھول کے لیے ہرممکنہ تعاون کے وعدہ کے ساتھ اس کے کارکنان کو مفید آراء و مشوروں سے بھی نوازا...اس بار کوئز مقابلے میں ڈیڑھ سو کے قریب طلبہ نے حصہ لیا جس میں 10 بڑے انعامات کے ساتھ ساتھ تمام مساہمین کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا...آخر میں مدیر اعلی ڈاکٹر عبدالحمید اطہر اور مولانا عمار دامداابو ندوی صاحبان کے تاثرات کے بعد ننھے منے بچوں نے بھی اپنے تاثرات سنائے اور آئندہ پھول کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزائم لے کر اٹھے. ...واضح رہے کہ اس تقریب کا استقبالیہ پھول اشاعتی کمیٹی کے سکریٹری مولانا عبدالاحد فکردے ندوی نے دیا. ...مغرب کی اذان پر تقریب کا اختتام ہوا. ...
Share this post
