تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ ویکسینیشن مہم میں ڈھائی ہزار کے قریب افراد نے لیا ویکسین

بھٹکل 08؍ جون 2021(فکروخبرنیوز) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل اور رابطہ سوسائیٹی کے تعاون سے این آر آئیز اور عام لوگوں کے لیے جاری دو روزہ ویکسینیشن مہم آج اختتام کو پہنچی۔

تنظیم دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر محمد حنیف شباب نے اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ  پہلے دن 450 این آر آئیز نے اور 650 عام لوگوں نے ویکسین لی۔ دوسرے روزے 500 این آر آئیز اور 750 سے زائد عوام نے ویکسین لی۔ انہوں نے خصوصی طور پر ائیکیری مصدق صاحب  کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہیلتھ سیکریٹری سے رابطہ کرکے این آر آئیز کی ویکسینیشن کے لیے اپنا بھر پور تعان پیش کیا۔ اسی طرح انہوں نے ڈپٹی کمشنر مولائی مہیلن ، اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی ، تحصیلدر روی چندرا ، ڈاکٹر کرشنا مورتی اور ڈاکٹر سویتا کامتھ ، فیڈریشن کے ذمہ داران و رضاکار، آشا کارکنان ، سرکاری اسپتال کی نرسنگ اسٹاف  اور دیگر تعاون کرنے والے احباب کا بھی خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

سرکاری اسپتال میں جاری رہے گا ویکسینیشن

ڈاکٹر محمد حنیف شباب نے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ دوروز ویکسینیشن کیمپ کا آج اختتام ہوچکا ہے لیکن جب تک ویکسین مہیا رہے گی سرکاری اسپتال میں ویکسینیشن مہم جاری رہے گی۔ پینتالیس سال سے متجاوز عمر کے افراد وہاں جاکر کورونا کا ٹیکہ لگا سکتے ہیں۔

سرکاری اسپتال کی ایڈمسٹریٹیو آفیسر ڈاکٹر سویتا کامتھ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر تنظیم کے صدر جناب ایس ایم پرویز ، جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ، فیڈریشن کے صدر مولانا عزیز الرحمن رکن الدین اور دیگر موجود تھے۔

Share this post

Loading...