بھٹکل 25/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام ربیع الاول کی مناسبت سے 27نومبر 2019بروز بدھ بعد نمازِ عشاء ٹھیک ساڑھے بجے سلطانی مسجد کے احاطہ میں جلسہ سیرت النبی ﷺ ونعتیہ مظاہرہ کا ایک خوبصورت پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں بطورِ مہمانِ خصوصی ناظم مدرسہ امداد العلوم، امام وخطیب جام مسجد ٹین پوش، لال ٹیکری حیدرباد شرکت کررہے ہیں۔
سیرت النبی ﷺ کے اس پروگرام میں مدارس اور اسکولوں کے طلباء بہترین نعت کا مظاہرہ بھی پیش کریں گے۔
تنظیم کے ذمہ داروں نے اس اہم پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔
Share this post
