بھٹکل15؍جولائی2024(فکروخبرنیوز) فراڈ کالس کے ذریعہ بنک کی رقم لوٹ لیے جانے کے واقعات میں اضافہ کے بعد مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے آج پریس کانفرنس کے ذریعہ عوام الناس کوہوشیارکیا ہے۔
ایڈوکیٹ عمران لنکا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ کال کرکے لوگوں کو ہراساں کیا جاتاہے اور انہیں بینک کی تفصیلات دینے پرمجبور کیا جاتا ہے اورایک وقت وہ آتا ہے کہ وہ بینک اکاؤنٹ خالی ہوجاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انکم ٹیکس ، بینک ، ٹیلی کام کمپنی کے نام لے کر فون کالز آتے ہیں۔ کبھی آپ کے موبائل پر میسیج بھیج کرآپ سے اوٹی پی مانگا جاتا ہے ، کبھی لنک بھیجا جاتا ہے اور اس پر کلک کرتے ہی آپ کے بینک کی تفصیلات انہیں مل جاتی ہے۔ کبھی ویڈیو کالنگ کے ذریعہ فحش ویڈیوز کے ساتھ آپ کا اسکریٹ شاٹ لے کر آپ کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔ ایسی تمام صورتوں میں انہوں نے عوام سے ہوشیاررہنے کی اپیل کی ہے۔ اگر کسی کے ساتھ اس طرح کا معاملہ پیش آئے تو فوری طور پر سائبر کرائم نمبر 1930 پر رابطہ کریں۔
اس موقع پر تنظیم کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری، جنرل سکریٹری مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی ، فیڈریشن کے سابق صدر جناب عزیز الرحمن ندوی وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
