تنظیم نے عوام سے اپنے دستاویزات درست کرنے کی اپیل کی
بھٹکل 13/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز) الیکشن کمشنر کی جانب سے ووٹر آئی ڈی ویریفیکیشن اور اس میں ترمیم واضافہ کی مدت کار بڑھانے کے بعد لوگوں میں پہلے کی طرح جوش وخروش نظر نہیں آرہا ہے۔ شہر کے قومی اور سماجی مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے نے ایک بار پھر عوام سے درخواست کی ہے کہ پہلی فرصت میں یہ کام مکمل کرلیں۔ اپنے دستاویزات کی دوبارہ جانچ کریں اور ترمیم واضافہ کی مدت کار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد از جلد اس کام کو مکمل کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں این آر سی کے نفاذ کے خبروں کے پیشِ نظر اپنے دستاویزات کی تصحیح کرالیں۔ نام، والد کا نام، پتہ اور دیگر چیزوں کی جانچ کرلیں۔واضح رہے کہ تنظیم نے اس سلسلہ میں مسجدوں کے ذمہ داروں اور ائمہ کرام کو خطوط بھیج کر اس سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کی درخواست کی تھی اور مسلم یوتھ فیڈریشن کے ساتھ مل کر گھر گھر پہنچ کر ناموں کے جانچ کرانے کے سلسلہ میں پہل کی تھی۔ کئی اسپورٹس سینٹروں نے اپنے یہاں سینٹر قائم کرکے عوام کی رہنمائی میں اہم کردار کیا ہے۔ اب پھر ایک مرتبہ تنظیم کے ذمہ داروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پہلی فرصت میں یہ کام کرلیں۔ یاد رہے کہ اگلے پانچ روز میں یہ مدت ختم ہونے والی ہے۔
Share this post
