بھٹکل تنظیم موبائل کلنک  پہنچی منکی ، جماعت کے ذمہ داران نے کیا استقبال ، مریضوں نے اٹھایا بھرپور فائدہ

منکی 15؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز /نمائندہ فکروخبر) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے جاری موبائل کلنک سرویس کل منکی پہنچی۔ بھٹکل میں مختلف محلوں اور علاقوں میں سیکنڑوں کی تعداد میں مریضوں کا علاج کرنے کا بعد کل منکی کا رخ کیا گیا جہاں وہاں کے مقامی ذمہ داران میں مرکزی ادارہ جماعت المسلمین منکی کے سکریٹری عابدہ احمد باشاہ صاحب،نائب صدر حسن باپو حسن باپا صاحب،منکی کمیونیٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری حاجیکا خلیل صاحب،شاہد قاضی،جنید ساوڑا اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

یہاں کے الہلال انگلش میڈیم اسکول میں مرکزی ادارہ جماعت المسلمین اور منکی مسلم خلیج کونسل کی سرپرستی میں بڑی تعداد میں مریضوں نے اس سے فائدہ اٹھایا۔

اس موقع پر ایک مختصر تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں بھٹکل سے تشریف فرما موبائل کلنک سے جڑی پوری ٹیم اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈیریشن کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت میں دوائیں بھی تقسیم کی گئیں اور عوام کی سہولیات کے خاطر سواری کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی ، اسپورٹس سکریٹری جناب طلحہ صاحب ، جناب عبدالسمیع کولا اور دیگر موجود تھے۔

Share this post

Loading...