بھٹکل 27/ستمبر (پریس ریلیز) بھٹکل میں قومی سماجی ادارہ مجلساصلاح و تنظیم کی طرف سے منعقدہ میڈیا ورک شاپ کی تیاریاں زوروں پر جاری ہیں، میڈیا ورک شاپ کے لئے میڈیا سے جُڑی کئی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جو طلبا کو میڈیا کے تعلق سے مکمل جانکاری فراہم کریں گے۔ ورک شاپ کے لئے بنگلور، حیدرآباد اور مینگلور سے بھی کئی ایک میڈیا سے وابستہ ماہرین شریک ہورہے ہیں۔
ورک شاپ 13 اکتوبر سے شروع ہوکر 17 اکتوبر تک چلے گا اور کلاسس صبح 9:30 بجےسے دوپہر ڈھائی بجے تک چلیں گے۔ورک شاپ میں شامل ہونے والے سبھی طلبا کو تنظیم کی طرف سے دوپہر کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
میڈیا ورک شاپ میں طلبا کو فل ٹائم یا پارٹ ٹائم جرنلزم کو بطور پیشہ اپنانے کی مکمل تربیت فراہم کی جائے گی۔ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے میڈیا واچ کمیٹی کے کنوینر افتاب حُسین کولا نے بتایا کہ جو طلبا جرنلزم کو پیشہ کے طور پر اپنانا چاہتے ہوں، اُن کے لئے تنظیم نے سنہرا موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اس ورک شاپ سے فائد اُٹھائیں، ورک شاپ میں سوشیل میڈیا، ٹی وی اور پرنٹ جرنلزم کے کورسس اور کالجس کے تعلق سے بھی مکمل جانکاری دی جائے گی۔
خیال رہے کہ پی یو سی اور ڈگری کے مسلم طلبا جن کا تعلق بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ علاقہ تک ہو، ورک شاپ میں شریک ہوسکتے ہیں، آفتاب کولا انے بتایا کہ ورک شاپ میں پہلے نام درج کروانے والے پچاس طلبا کو موقع فراہم کیا جائے گا اور اب تک 25 طلبا اپنے نام درج کرواچکے ہیں۔
شریک ہونے والے طلبا کے لئے ضروری ہے کہ وہ 30 ستمبر تک اپنا نام، عمر، اڈرس، والد کا نام، موبائل نمبر اور اپنا پاسپورٹ سائز فوٹو بذریعہ ای میل روانہ کریں۔
Email: [email protected]
مزید جانکاری کے لئے تنظیم میڈیا واچ کمیٹی کے نائب کنوینر عنایت اللہ گوائی سے موبائل نمبر 9886363666 پر رابطہ کرسکتے
Share this post
