بھٹکل: 07 مارچ 2020(فکروخبر نیوز) سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے تعلق سے خواتین میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے 9/ مارچ 2020بروز پیر دوپہر ڈھائی بجے انجمن بوائز ہائی اسکول گراؤنڈ نوائط کالونی بھٹکل میں خواتین کے لیے اجلاس عام منعقد کیا جارہا ہے۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ سی اے اے کے ساتھ ساتھ، این آر سی اور این پی آر جیسے قوانین کے خلاف اور ملک کے آئین کے تحفظ کے سلسلہ میں خواتین میں بیداری بہت ضروری ہے اور اسی مقصد کے تحت خواتین کا یہ اجتماع منعقد کیا جارہا ہے۔
انہو ں نے خواتین سے مکمل پردے کے ساتھ اہتمام سے اس اجلاس میں شریک ہوکر اسے ایک مثالی او رکامیاب اجلاس بنانے کی درخواست کی ہے۔
Share this post
