تنظیم کی کثیر تعداد میں خواتین سے شرکت کی اپیل
بھٹکل 08/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز) سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے متعلق خواتین میں بیداری پیدا کرنے کے لیے یہاں کے مشہور سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے کل بروز پیر 9 مارچ 2020کو ایک پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام بوائز ہائی اسکول نوائط کالونی کے احاطہ میں منعقد ہوگا جس میں ہندوستان کے مشہور عالم ِ دین اوراس کالے قانون کے خلاف مورچہ سنبھالی ہوئی عالمی شخصیت حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد صاحب نعمانی کی دختر محترمہ سمیہ سجاد نعمانی اور سماجی کارکن محترمہ سواتی کھنہ شرکت کررہی ہیں۔
ملحوظ رہے کہ یہ دونوں ہندوستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں جاری سی اے اے مخالف احتجاج سے خطاب کرچکی ہیں۔ شاہین باغ جیسے مشہور احتجاجی مظاہروں سے بھی ان دونوں کا خطاب ہوچکا ہے۔
تنظیم کے ذمہ داروں نے خواتین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے۔
Share this post
