بھٹکل : 06 , مارچ 2020 ( فکر وخبر نیوز) مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل ہمیشہ مظلومین اور متاثرین کی امداد کے لیے نہ صرف کوشاں رہتا ہے بلکہ اپنی نگرانی میں ریلیف فنڈ جمع کرکے ان تک پہنچانے کا بندوبست بھی کرتا ہے۔
حال ہی میں دہلی میں پیش آئے منظم فسادات کے متاثرین کے لیے بھٹکل کی جملہ جامع اور جمعہ مساجد میں ریلیف فنڈ جمع کیا گیا۔ تنظیم کے نمائندے مساجد کے باہر چادر لیے ہوئے کھڑے تھے جس میں عوام نے دل کھول کر اپنا تعاون پیش کیا۔
واضح رہے کہ ایک دن قبل جملہ جمعہ اور وقتیہ مساجد میں تنظیم کی جانب سے ایک لیٹر دیا گیا تھا جو مغرب اور عشاء میں مصلیوں کو پڑھ کر سنایا گیا۔ تنظیم نے اس لیٹر کے ذریعہ عوام سے گذارش کی تھی کہ جمعہ کے لیے جانے کے دوران دہلی فساد متاثرین کی امداد کے لیے رقوم لے کر جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ فساد متاثرین کے لیے امداد جمع ہوسکیں۔
Share this post
