مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے نو منتخب کونسلروں کی تہنیت

بھٹکل 30/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے نو منتخب کونسلروں کی آج دفتر تنظیم میں تہنیت کرتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنے اور انسانیت کی اس عظیم خدمت کے لیے منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی نے اب کی مرتبہ جیت کر آنے والے جملہ کونسلروں کو مباکبادی پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی ہمارے یہ کونسلر عوامی مسائل اور ان کی ضروریات کو پوری کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کریں گے۔
    ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب ماسٹر شفیع صاحب نے بھی انہیں مبارکبادی پیش کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کی امید کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا  کہ عوام کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھتے ہوئے انہیں حل کرنے کی جانب پہل ہوگی تو ان شاء اللہ تمام مسائل حل ہوں گے اور عوام کو راحت ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کام کاج کے دوران بھی ہمیں اپنے نمازوں کی فکر ہونی چاہیے۔ 
    نو منتخب کونسلر اور تنظیم کے سابق جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری نے تنظیم کے جملہ عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محلوں اور مساجد کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ بھٹکل کے علاوہ دوسری جگہوں پر کونسلر منتخب ہونے کے لیے کئی طرح کی پریشانیاں اٹھانی پڑتی ہے او ر ایک ایک ووٹ مانگنا پڑتا ہے، لیکن بھٹکل میں گھر گھر بیٹھے بیٹھے کونسلر منتخب ہوجاتے ہیں۔ جب عوام نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے ہمیں منتخب کیا ہے تو ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ اپنے ان کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی دکھائیں۔ 
    واضح رہے کہ اس پروگرام میں جملہ کونسلروں کو ہار پہناتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی۔     اس موقع پر تنظیم کے عہدیداران اور دیگر موجود تھے۔ 

 

Share this post

Loading...