واضح رہے کہ اس سیٹ پر تین لوگوں کے بیٹھنے کی گنجا ئش تھی ،ہندو لڑکی کے ساتھ مسلم لڑکے کی بیٹھک کو لے کر بس میں موجود ہندتوا تنظیم کے لوگوں نے سوالات اٹھاتے ہو ئے لڑکے کو آڑے ہا تھوں لینے کی کوشش کی ،مگر کنڈکٹر اور ڈرائیور نے ان کے درمیان حائل ہو کر معاملہ کو نپٹاتے ہوئے اس معاملہ کو اپنے ہا تھوں میں لیتے ہو ئے ہندتوا تنظیم کے لو گوں کو خاموش کر دیا ،بس میں تو وہ جھگڑنے سے رک گئے ،لیکن انھوں نے مڈکیری میں اپنے لو گوں کو اس کی اطلاع کر دی ،بس جیسے ہی مڈکیری بس اڈے پر پہنچی تو وہاں موجود ہندتوا تنظیم کے کارکنا ن نے اس مسلم نوجوان کو بس سے باہر نکال کر مار نا شروع کر دیا،اور ظلم و ستم کی حد کردی ۔ کئی ساری دفعات کے تحت سلیا پو لیس اسٹیشن میں حملہ آوروں کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے ۔اور دن بدن بھگواتنظیموں کے کارکنان کی بڑھتی غنڈہ گردی پر عوام میں بے چین پائی جارہی ہے
غیر قانونی طور پر شکار کھیلنے اور جنگلی جانوروں کی نقل وحمل کے جرم میں تین گرفتار
کا سر گوڈ۔/06اگست۔(فکروخبر نیوز)غیر قانونی طور پر شکار کھیلنے اورجنگلی خنزیر کے نقل وحمل کے جرم میں پولیس نے تین لو گوں کو حراست میں لیا ہے ،کٹیپا راکے ساکن ونے کمار(38)پانڈی پلانجی سے تعلق رکھنے والے ششی کمار (29)اور کتھی کو لی کے اشوک(39)کے طور پر گرفتار شدہ اشخا ص کی شنا خت کی گئی ہے ،غیر قانونی نقل وحمل کے لئے استعمال ہو نے والی کار کو بھی پولیس نے ضبط کر لیا ہے ،بتا یا جاتا ہے کہ بدھ کے روز رات قریب دو بجے گشتی پولیس نے Uliyathadka کے قریب کار کو روکنے کا اشارہ کرتے ہو ئے رکنے کے لئے کہا ،لیکن اس کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے بغیر کسی توقف کے ڈرائیورنے کارکو تیز رفتاری کے ساتھ بڑھا دیا ،پولیس نے ایک موقعہ تو دے دیا ،لیکن بالآخر میپگری نامی علاقہ میں پولیس ان کو گرفتار کر نے میں کامیاب رہی ،پھر پولیس نے ان کی جانچ پڑتال اور چھان بین شروع کی ،چھان بین کے دوران کار کے پچھلے حصہ میں جنگلی خنزیر مردہ حالت میں پا یا گیا ،اور اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ وہ جانوروں کو مارنے کے لئے دھماکہ خیز اشیاء اور زہریلے مواد کا استعمال کر تے ہیں ، تحفظ حیوان دفعہ کے تحت ان تینوں کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے ۔
سمندر میں غرق ہو نے والے دو سالہ محمد سعدان کی لاش بر آمد
منگلور ۔06؍اکتو بر ۔(فکرو خبر نیوز) 05؍ اکتوبر بدھ کے دن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو نے والے دو سالہ محمد سعدان کی نعش کے آج صبح پانمبور ساحل پر پائے جانے کی اطلاع منظر عام پر آئی ہے ،فکرو خبر کے مطابق سعدان اوراس کے والدین اور رشتہ دار سیرو تفریح کی غرض سے پا نمبور ساحل سمندر گئے ہو ئے تھے تا کہ سمندر اور اس کی موجوں سے اور اس کے دلکش منا ظر سے لطف حاصل کریں ،اور اس کے ساتھ ساتھ کشتی پر سواری ہو کر سمندر کیا مزہ لیں ،اسی ارادہ سے وہ کشتی پر سوار ہو ئے ،ابھی وہ سمندر میں سوار ہو کر صرف ایک کلو میٹر پر ہی پہنچے تھے کہ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے کشتی رک گئی ،دریں اثناء موجوں کی لپیٹ میں آنے کی وجہ سے کشتی پلٹا کھا گئی ،جس کی وجہ سے کشتی میں موجود تمام افراد پانی میں بہہ گئے ، سعدان کے علاوہ دیگر لوگو ں کو بچالیا گیا ،جب کہ دو سالہ سعدان کو کئی ساری کو ششوں کے باوجود موت کے چنگل سے بچا یا نہ جا سکا ،آخر کار وہ سمندر کے حوالہ ہو گیا ،بتا یا جا تا ہے کہ سعدان لائیف جاکیٹ پہنا ہوا تھا ،لیکن پانی میں گرتے ہی جاکیٹ اس سے الگ ہو گیا تھا ،پولیس اور پا نمبور ساحل کے حفاظتی دستوں کے مسلسل کو ششوں اور تلاش کے باوجود آخر کار لاش کے آج صبح ملنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔
Share this post
