بھٹکل22/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز) بھٹکل میں لاک ڈاؤ ن میں نرمی کے فیصلہ کا مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے خیر مقدم کرتے ہوئے مزید کئی مطالبات ضلع انتظامیہ کے سامنے رکھے ہیں۔ آج صبح ساڑھے دس بجے تنظیم ہال میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کے رکن جناب ڈاکٹر حنیف شباب اور ایڈوکیٹ جناب عمران لنکا نے نامہ نگاروں کو تفصیلات فراہم کیں۔
انہو ں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ بیرون سے آنے والوں کے لئے کورنٹین کا تھا جس میں تنظیم نے سماجی ادارے کی حیثیت سے انتظامیہ کا مکمل تعاون کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب سب سے بڑا مسئلہ ان افراد کے لئے یہ پیدا ہوگیا ہے کہ جو لوگ بیرون سے لوٹ رہے ہیں اور منگلورو میں کورنٹائن ہورہے ہیں ان کا سویب ٹیسٹ وہاں نہیں لیا جارہا ہے اور نہ انہیں یہاں آنے دیا جارہا ہے۔ دوسرا مطالبہ انہو ں نے یہ کیا ہے کہ دوسرے جگہوں پر سات دنوں کا کورنٹین کی مدت ہے جبکہ یہاں پر اب چودہ دنوں کی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ پریشان ہورہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہو ں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جن افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آرہی ہے اور ان میں کوویڈ کی علامتیں نہیں ہیں تو انہیں گھر میں کورٹائن کی سہولیت مہیا کرائی جائے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ بیرون سے آنے والوں کا سویب ٹیسٹ کی رپورٹ ان کے کورنٹین کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی دی جائے تاکہ بیماری کیمونیٹی اسپریڈ نہ ہوسکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ جلد ہی کوئی اقدام کرے گی۔
Share this post
