ٹیپو جینتی کے موقع پر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے تنظیم ہال میں منعقد ہوگا پروگرام

بھٹکل 07/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  ٹیپو جینتی کے موقع پر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے تنظیم ہال میں حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ کی حیات وخدمات پر ایک اجلاسِ عام منعقد کیا گیا ہے جس میں بطورِ مہمانِ خصوصی وخصوصی مقرر استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل وبانی وجنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس صاحب ندوی شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام 10 نومبر بروز اتوار صبح ساڑھے دس بجے تنظیم ہال میں منعقد کیا جائے گا۔ 
    پریس کانفرنس میں تعلیمی وثقافتی کمیٹی کے کنوینر جناب عبدالخالق دامداابو نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اسی اجلاس میں ٹیپو سلطان بحیثیتِ مسلم حکمراں کے موضوع پر تقریری مسابقہ بھی منعقد کیا جارہا ہے۔ 
    پروگرام میں عوام سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔ 

 

Share this post

Loading...