تنظیم کے صد سالہ تقریب کے انعقا د کا مقصد اس کے کارناموں کومنظر عام پر لانا ہے

چار روزہ اس اجلاس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے افتتاحی پروگرام کے سلسلہ میں کہا کہ سب سے پہلے نوائط کالونی میں تنظیم کی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا اس کے بعد افتتاحی پروگرام کا آغاز ہوگا، اس پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانِ خصوصی کے نام گنواتے ہوئے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر اور ناظم ندوۃ العلماء مولانا رابع حسنی ندویؔ شرکت کریں گے اس کے علاوہ وزیرِ قانون سدانندا گوڈا اورڈاکٹر جی پرمیشورم وغیرہ کو اس میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔ چار روزہ اجلاس میں مختلف ثقافتی پروگرام بھی ہوں گے جس میں کمیونٹی گیٹ ٹو گیدر، عورتوں کے لیے پکوان مقابلے کے علاوہ ، آل انڈیا مشاعرہ اور پھر قومی یکجہتی کے لیے خصوصی پروگرام ہوگا، جس میں دیگر دھرم کے لوگ بھی شرکت کریں۔ ڈاکٹر ذاکر نائک کی شرکت کے سلسلہ میں ایک رپورٹر کی جانب سے پوچھے گئے سوال میں کہا کہ وہ شرکت نہیں کررہے ہیں، علاوہ نائب صدر حامد انصاری کی شرکت پر بھی ابھی تک مہر نہیں لگا ہے ، جناب اسد الدین اُویسی اور مولانا اسرارالحق قاسمی کے علاوہ دیگر جو اسماء گنوائے گئے ان سب کو دعوت دی جاچکی ہے کنفرمیشن لیٹر پہنچنا باقی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بیچ نیشنل میڈیا کے اہم اہم صحافیوں کو بلا کر ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بھٹکل کو بدنام کرنے کے لیے جو سازشیں رچی جاتی ہیں اس سلسلہ میں ان کے سامنے چرچا ہو۔جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے آخر میں تما م صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلسہ کو کامیاب بنانے میں ساتھ دینے کی اپیل کی ۔ ظہرانے کے ساتھ نشست اختتام کو پہنچی ۔

Share this post

Loading...