بھٹکل 24 جولائی 2021 (فکرو خبر/پریس ریلیز) ان شاءاللہ تین چار دن کے اندر مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سےصرف این آر آئیز کے لئے خصوصی ویکسینیشن کیمپ منعقد کیا جائے گا.
1. بیرونی ممالک کی ویزا اور اقامہ رکھنے والے وہ افراد جنہوں نے ابھی تک اپنا کووڈ ویکسین کا فرسٹ ڈوز نہیں لیا ہے وہ اپنے فرسٹ ڈوز کے لئے...
اور...
2. جن این آر آئیز کو فرسٹ ڈوز لگوا کر 28 دن کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان کے پاس اقامہ اور ویزا موجود ہے.. وہ لوگ سیکینڈ ڈوز کے لئے...
اس ایک روزہ کیمپ سے فائدہ اٹھا سکیں گے.
ضرورت مند افراد آج سنیچر 24/07/21 اور کل اتوار کے دن صبح 10 بجے سے شام تک تنظیم دفتر پہنچ کر اپنا نام رجسٹر کروائیں.
اور سیکینڈ ڈوز والے تنظیم دفتر میں رجسٹریشن کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل سے اپنے دستاویزات کی تصدیق verification اور فارم نمبر 4 پر اسسٹنٹ کمشنر سے اجازت لینے کی کارروائی مکمل کریں.
مناسب تعداد میں رجسٹریشن پورا ہونے کے بعد ان شاءاللہ کیمپ کے مقام اور دن کا اعلان کیا جائے گا.
میڈیا کو آرڈینیٹر
مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل
24 / 07 / 2021
Share this post
