بھٹکل 03؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) گذشتہ ایک صدی سے سیاسی اور سماجی میدان میں اپنے کارہائے نما انجام دینے والی تنظیم مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کو آج ٹائمس گروپ وجیا کرناٹکا کی جانب سے اچھیورس آف کرناٹکا ایوراڈ سے بنگلورو میں نوازا گیا۔ اچھیورس آف کرناٹکا کتاب کا اجراء اور ایوارڈ پروگرام بنگلورو کے شنگری ہوٹل میں منعقد کیا گیا جہاں نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشورا کے ہاتھوں اس ایوراڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا ایک وفد ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے بنگلورو پہنچا تھا جس میں نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری ، جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری ، نائب صدر دوم جناب محتشم جعفر ، سکریٹری مولانا یاسر برماور ندوی اور اشفاق کے ایم وغیرہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وجیا کرناٹکا کی جانب سے گراں قدر خدمات کی انجام دہی ہے 39تنظیموں کا انتخاب کیا گیا تھا جن میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نام قابلِ ذکر ہے۔ ادارہ فکروخبر اس موقع پر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے عہدیداران اوراراکین کی خدمت خصوصی مبارکبادی پیش کرتا ہے
Share this post
