بھٹکل22؍ اپریل2021(فکروخبرنیوز) کوویڈ کی وجہ سے کرناٹکا حکومت کی جانب سے جاری احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے آج دوپہر مجلس اصلاح وتنظیم میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں قاضی صاحبان کے مشورے سے یہ بات طئے کی گئی ہے کہ حکومت کی نئی گایئڈ لائن کو لاگو کیا جائے، اسی کے تحت تنظیم کے ذمہ داران نے عوام سے درخواست کی ہے کہ مساجد میں امام ومؤذن اور چار سے پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت رہے گی اور اسی پر عمل کیا جائے۔ جمعہ کی نماز کے سلسلہ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ ظہر کے وقت میں جملہ مساجد میں اذانیں دی جائیں گی اور چار سے پانچ افراد ہی مساجد میں ظہر کی نماز ادا کریں گے۔
قاضی صاحبان، علماء اور تنظیم کی جانب سے ان باتوں پر عمل کرنے کی گذارش کی گئی ہے۔
Share this post
