وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ معاملہ کی جانچ کی جائے گی اور سائبر کرائم سے بھی مدد لی جائے گی۔تنویر سیٹھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے درج شدہ شکایت میں اس بات کی وضاحت کرنے کی مانگ کی ہے کہ دوسے تین سیکنڈ کی ویڈیومیں بہت سارے سوالات اٹھائے جاسکتے ہیں جس کو دیکھنے والا خود شکوک وشبہات میں پڑ سکتا ہے۔ ملحوظ رہے کہ وزیربرائے پرائمری وسکنڈری ایجوکیشن پر ایک نیوز چینل نے الزام لگایاتھا کہ وہ ٹیپو سلطان کی یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے موبائل پر لڑکیو ں کی تصویریں دیکھنے میں مصروف تھے جس پر انہوں نے وضاحت بھی کی تھی چونکہ وہ ضلع کے انچارج وزیر ہیں اس لیے دیگر مقامات پر جاری پروگرام کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کررہے تھے۔ اس تنازعہ کے کھڑے ہونے کے بعد بی جے پی سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے تنویر سیٹھ کے استعفیٰ کی مانگ کی ہے۔
لاپرواہ ڈرائیور نے ماں اور تین سالہ بچی کی جان لے لی
سڑک کنارے بس کا انتظار کررہی تھیں ماں بیٹی
اڈپی : 13؍نومبر (فکروخبر نیوز) اہم شاہراہ کے کنارے بس کا انتظار کررہی ماں اور تین سالہ معصوم بچی کو ایک تیز رفتار کار کی جانب سے کچلے جانے کی بھیانک واردات پنگلامیں پیش آئی ہے ،مہلوک کی شناخت پشپا لتا (36)اور اس کی تین سالہ بچی تکشی کی حیثیت سے کی گئی ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ دونوں اہم شاہراہ کے کنارے اڈپی جانے والی بس کے انتظار میں کھڑے تھے کہ تبھی کیرلا سے آرہی ایک تیز رفتار کار نے انہیں روند ڈالا ،اور ،انہیں زخمی حالت میں اسپتال لے جا یا گیا لیکن وہاں پہونچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانس لی ،بتایا جا رہا ہے کہ کار ڈرائیور کی لاپراہ ڈرائیونگ کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ،کاپو پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔
Share this post
