میسور 18/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز) سابق وزیر اور کانگریس رکن اسمبلی تنویر سیٹھ پر چوبیس سالہ نوجوان کی جانب سے حملہ کیے جانے کی اطلاع ذرائع سے موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حملہ آور کی شناخت فرحان کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس نے ایک شادی کی تقریب میں تنویر سیٹھ پر حملہ کردیا۔ حملہ کے فوری بعد موقعہ واردات سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن تنویر سیٹھ کے حامیوں نے اسے پکڑ کر جم کر پیٹا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تنویر سیٹھ کے گردن پر زخم آئے ہیں اور نہیں میسور کے کولمبیا ایشیا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ آپریشن کے بعد ان کی حالت بہتر ہے۔ حملہ آور فرحان کا تعلق ایک سیاسی تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔یہ غوثیہ نگر کا مقیم ہے جو تنویر سیٹھ کے اسمبلی حلقہ میں آتا ہے۔ فی الحال حملہ کی وجوہات کی پتہ نہیں چل پایا ہے۔
Share this post
