تنویر سیٹھ پر قاتلانہ حملہ کے الزام میں گرفتار شخص ہندو لیڈر پر حملہ کرنا چاہتاتھا :  تحقیقات میں ہوا خلاصہ

  میسور23/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  سابق ریاستی وزیر تنویر سیٹھ پر قاتلانہ حملہ کے الزام میں گرفتار فرحان پاشا سے تحقیقات کے دوران کئی اہم راز کھلے ہے۔ تحقیقات میں نئی بات سامنے آنے سے پولیس کو امید ہے کہ مزید اس ملزم سے اہم راز معلوم ہوسکتے ہیں جس کے لیے پولیس اپنی تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں۔ تازہ خلاصہ میں پتہ چلا ہے کہ فرحان کا ایک ہندو لیڈر پر بھی حملہ کا ارادہ کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ریاستِ کیرلا میں کئی مجرمانہ عمل اس نے انجام دئیے ہیں۔ ہندو لیڈر پر حملہ کی بات کا پتہ چلنے کے بعد پولیس نے ایچ جی گری دھر کی سیکوریٹی بڑھادی ہے اور اسے ایک بندوق بردار سپاہی بھی فراہم کیا گیا ہے۔ پولیس نے تنویر سٹھ کے الزام میں مزید پانچ افراد حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ 

Share this post

Loading...