منگلورو 25 اپریل 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) تنیربھاوی ساحل پراتوار کو تیراکی کررہے پانچ طلبہ کو ڈوبنے سے بچانے میں سرفنگ ٹرینر تیجس نائک اور ساتھیوں نے بڑا تعاون پیش کیا۔
اطلاعات کےمطابق اتوار 24 اپریل کو صبح تقریباً 8 بجے، طالب علم تنیربھاوی ساحل پرچرچ کے قریب سمندر میں تیراکی کر رہے تھے۔ لہریں بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ تیر کر ساحل کی طرف نہیں جاسکتے تھے۔ فوری طور پر قومی تیراک سنکیت بینگری اور شلپا بینگری نے دو طالب علموں کو بچایا۔
تاہم دیگر تین خطرے میں تھے. جب وہ مدد کے لیے چیخے تو تیجس اور دوسرے سرفرز انھیں اپنے سرف بورڈ پر ساحل پر لے آئے اور انھیں ابتدائی طبی امداد دی۔
تیجس کو لائف گارڈ کے طور پر بھی تربیت دی جاتی ہے۔ ساحل پر موجود تمام لوگوں نے تیجس اور دیگر کی کوششوں کی تعریف کی۔
Share this post
