ٹرین پر سوار ہونے کے دوران ٹرین کی زد میں آنے سے کونکن ریلوے کا ملازم ہلاک

کاروار 11/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  تواز ن کھوکر چلتی ٹرین کی زد میں آنے سے کونکن ریلوے کے ایک ملازم کے ہلاک ہونے کی واردات کاروار میں پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شاخت سریا شیکھر کرنتھ (48) مقیم برگی، کمٹہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹینک مین کی حیثیت سے کونکن ریلوے میں ملازمت کرنے والے سریا شیکھر کمٹہ سے شراواڈا میں اپنی ڈیوٹی پر تعیینات تھا۔ اپنا کام ختم کرنے کے بعد کمٹہ واپسی کے لیے بنگلور۔ کاروار ٹرین میں سوار ہورہا تھا۔ اس دوران توازن کھوبیٹھا اور سیدھے پٹری پر جاگرا۔ اس کے ساتھی نے ہوشمندی دکھاتے ہوئے چین کھینچ کر ٹرین میں روک دی، پٹری سے اٹھانے کے بعد فوری طور پر کاروار سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ کاروار دیہی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...