منگلورو 25/ اپریل 2020(فکروخبر نیو/ذرائع) تنازعات کے درمیان بنٹوال سے تعلق رکھنے والی پچھتر سالہ خاتون کی آخری رسومات ادا کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق بنٹوال سے تعلق رکھنے والے پچھتر سالہ خاتون کی کورونا کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔ جب اس کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع ہوگئیں تو بعض لوگوں نے اعتراض جتایاجس کی وجہ سے پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔ پولیس کے مطابق خاتون کی آخری رسومات کوویڈ۔ 19کی وجہ سے ہونے والی موت کے پروٹوکول کے مطابق انجام دی گئی ہے۔ خبروں کے مطابق پہلے خاتون کی آخری رسومات پنچنڈی نامی علاقہ میں ہونی تھی لیکن وہاں کے مقامی لوگوں نے اعتراض جتانے کے بعد افسران نے دوسرے علاقہ کا انتخاب کیا۔ ایک سوشیل میڈیا کے پوسٹ میں مقامی ایم ایل اے بھرت وائی شیٹی نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں پنچجنڈی نامی علاقہ میں آخری رسومات پر اعتراض جتانے کی بات کہی گئی ہے۔
Share this post
