حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران اور محکمہ فائر بریگیڈ کے عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گئےاور تین لوگوں کو ملبہ کے نیچے سے زندہ نکالنے میں کامیاب رہے۔حادثہ کی وجہ سے مشتعل ٹرانسپورٹ ملازمین ،مزدور تنظیموں اور ان کے رشتہ داروں نے جائے حادثہ پہنچے وزیر ٹرانسپورٹ وجئے بھاسکر اور ناگاپٹنم کے ڈی ایم ڈاکٹر ایس سریش کمار کا گھیراؤ کیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے مرنے والوں کے لواحقین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔بعد میں انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ٹی این ایس ٹی سی کی پرانی عمارتوں کو توڑ کر ان کی جگہ پر جلد نئی بلڈنگ بنائی جائے گی۔ ضلع مجسٹریٹ نے معاملہ کی تفتیش کیلئے کمیشن تشکیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
Share this post
