بنگلور:یکم دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ریاستی اسمبلی سے نااہل قرار دئے گئے ۱۷ کانگریس اور جے ڈی ایس باغیوں کو بی جے پی سے انتخابی ٹکٹ دئے جانے کی بی جے پی کے بعض رہنماوں کی طرف سے شدید مخالفت کے درمیان پیر کے روز وزیر اعلی بی ایس یڈو رپا نے ان ااراکین کو یقین دلایا ہے کہ انتخابات میں اگر وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر لڑنا چاہیں تو انہیں ضرور ٹکٹ دیا جائے گا ، ایڈو یو رپا نے کہا کہ پارٹی صدر امت شاہ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ نا اہل قرار پانے والے اراکین اسمبلی کو ٹکٹ ضرور دئے جائیں گے ، اس لئے دیگر حلقوں سے آنے والے بیانات پرانہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ان حلقوں میں بی جے پی کے ٹکٹ کے لئے پارٹی کے جو پرانے امیدار ہیں وزیر اعلی نے انہیں منانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری بورڈس اور کارپوریشنوں کے عہدوں کے لئے ان کے ناموں پر غور کیا جا ئے گا م، ایڈی یورپا نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے اگر یہ لوگ بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑنا چاہیں تو ان کو ٹکٹ دینے کا قومی صدر امیت شاہ نے وعدہ کیا ہے اس سے انحراف کا سوال ہی نہیں اٹھتا ، نا اہل رکن اسمبلی بی سی پاٹل نے وزیراعلی کے اس بیان کاخیر مقدم کیا ہے،اور کہا ہے کہ جلد ہی تمام ۱۷ اراکین مل کر اس سلسلے میں اپنی حکمت عملی وضع کریں گے
Share this post
