تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل اور اجنانیشوری کالج کے زیر اہتمام (مزید ساحلی خبریں )

انہوں نے مذکورہ اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے پروگرامات منعقد ہونے چاہیے اور عوام میں بیداری پیدا کرکے ان کو ماحولیات کے سلسلہ میں معلومات بھی فراہم کرانے کی ضرورت ہے۔ اے سی ایف نندیش نے پروگرام کے انعقاد کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ پروگرام 5؍ جون کو منعقد ہونا تھا لیکن رکنِ اسمبلی کی مصروفیت کی وجہ سے ہمیں یہ پروگرام ملتوی کرنا پڑا ۔اس دوران ہم نے طلباء کے درمیان ماحولیات کے عنوان پر تقریری ،تحریری اور دیگر مقابلے منعقد کیے تھے جس میں طلبا ء نے بڑی دلچسپی کے ساتھ شرکت کی ۔ ملحوظ رہے کہ اس پروگرا م میں مقابلوں کے نتائج کا بھی اعلان کیا گیا اور امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباء کے درمیان انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر روٹری کلب کے صدر ایڈوکیٹ ایس ایم خان ، سماجی کارکن نذیر قاسمجی اور فوریسٹ افسر رویندرا وغیرہ موجود تھے۔ 


عدالت کے حدود میں ملزمین پر حملہ کرنے والاایک اورملزم گرفتار 

منگلور 11؍ جون(فکروخبرنیوز) عدالت میں سماعت کے بعدلے جارہے دو ملزمین پر حملہ کرنے والے ایک اور ملزم کوپولیس کی جانب سے گرفتار کرلیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ ملزم کی شناخت سوشانت کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے 4؍ جون کو سبھاش پاڈل اور سمپاتھ نامی قیدیوں پر عدالت میں سماعت کے بعد لے جانے کے دوران حملہ کردیا تھا۔ حالیہ گرفتار شدہ ملزم سوشانت نے الزام لگایا ہے کہ جاپان مانگا عرف راجو نے اسے عدالت کے باہر چھوڑدیا تھا اور حملہ کے بعد فرار ہونے میں مدد کرنے کے لیے عدالت کے باہر موٹر سائیکل لے کر میرے انتظار میں تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ حملہ کے دوران جاپان مانگا کو حراست میں لیا گیا تھا اور بندر گاہ پولیس تھانہ لے جایا گیا تھاجبکہ سشانت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ پولیس نے ایک اور مفرور ملزم پولیس نے آج سشانت کوبھی گرفتار لیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ 4؍ جون کو حملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر چندرا شیکھر بھی موقعۂ واردات پر پہنچ گئے تھے اور ملزم کو حراست میں لینے میں کامیابی پر پولیس اہلکاروں کو مباردی پیش کرتے ہوئے ہر ایک کو دوہزار روپئے دینے کابھی اعلان کیا تھا۔ 


منگلور : مچھلی شکار پر پابندی کی خلاف ورزی 

تمل ناڈو کی دو کشتیاں ضبط ، 22 افراد گرفتار 

منگلور 11؍ جون (فکروخبرنیوز) کوسٹ گارڈ اور کوسٹل سیکوریٹی گارڈ کے اشتراک سے کی گئی کارروائی میں مچھلی شکار کے امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جانے پر تمل ناڈو کی دو کشتیاں ضبط کرلی گئی اور اس پر سوار 22 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پنمبور کے قریب دو کشتیاں سمندر میں دیکھے جانے کے بعد کوسٹ گارڈ اور کوسٹل سیکوریٹی گارڈ کے اہلکار حرکت میں آگئے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کشتیوں کو ضبط کرنے کے بعد اس پر سوار 22 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ فشیریس کے ڈپٹی ڈائریکٹرنے ان پر 3.5لاکھ روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ شکار کی گئی تقریباً ایک لاکھ کی مچھلی بھی ضبط کرلی گئی ہے۔ افسران کے مطابق جرمانہ ادا کرنے کے بعد ضبط شدہ دونوں کشتیوں اور حراست میں لیے گئے بائیس ملزمین کو رہا کردیا جائے گا ۔ فی الحال کوسٹل گارڈ نے دونوں کشتیوں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے حراست میں لیے گئے بائیس افراد کو کوسٹل سیکوریٹی گارڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...