بھوانی کی لاش ایک نجی اسپتال میں منتقل کی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس اس حادثہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ واضح رہے کہ پڑوسی ضلع اڈپی کے کنداپور علاقے کے تراسی میں چند روز قبل ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں آٹھ معصوم طلباء کے ہلاک ہونے کے بعد ضلع کے ڈی سی اور ایس پی کی جانب سے اسکول بس ڈرائیوروں کو اطمینان سے چلانے پر زور دیاگیا تھا اور ٹرافک اصول توڑنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی تھی ۔پولیس کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو اس بات کی ہدایت دی گئی تھی کہ اسکول بسوں کی کھڑکیوں کو بند کرنے کے لیے چند ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے اس طرح کے حادثات رونما نہ ہوئے لیکن اس کے باوجود اسکول انتظامیہ اور ڈرائیوروں کی لاپرواہی کی وجہ سے اس طرح کے سڑک حادثات کی وارداتیں سامنے آتی رہتی ہیں۔
زبردستی چندہ وصولنے والے چار افراد گرفتار
موڈبدری 09؍ جولائی (فکروخبرنیوز) ایک دکان میں گھس کر زبردستی چندہ نہ دینے پر دھمکی دینے والے چا رافراد کو موڈبدری پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کوموصول ہوئی ہے۔ ملزمین کی شناخت راجیش (29) چرن (29) مقیم تھوکوٹو ، روپیش (32) مقیم اپنا انگڈی اور پرساد (33) مقیم الال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ افراد بغیر پلیٹ نمبر والی کار پر سوار موڈبدری کی ایک دکان میں آئے اور دکان مالک کو دعوت نامہ دیتے ہوئے چندہ طلب کیا ۔ دعوت نامہ میں درج تفصیلات میں یہ تھا کہ ہیومن فرینڈس کے نام سے قائم ایک گروپ کی جانب سے 15اگست کے دن تلپاڈی بس اڈے کے قریب واقع ایک میدان میں مختلف پروگرامات منعقد کیے گئے جس میں غریب اور مجبور افراد کو وھیل چیر ، کتابیں اوردیگر مختلف اشیاء تقسیم کی گئی۔ ان سب باتوں کے باوجود دکان مالک نے چندہ دینے سے منع کیا لیکن انہوں نے اس کو منانے کی کوشش کرتے ہوئے کسی طرح چندہ وصولنے کی کوشش کی ۔جب بار بار انکار کے باوجود ان افراد کی جانب سے اصرار کیا جانے لگا تو دکان مالک نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کردی جس نے موقعہ پر پہنچ کر چاروں افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے کار ضبط کرتے ہوئے ملزمین سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بس اور لاری کے تصادم میں تیرہ افراد زخمی
اڈپی 09؍ جولائی (فکروخبرنیوز) مسافروں کو اتارنے کھڑی ایک بس کو پیچھے سے لاری کی جانب سے ٹکر مارنے کے بعد تیرہ افراد کے زخمی ہونے کی وارادت ملور میں کل پیش آئی ہے۔ زخمی افراد کو قریب میں واقع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیمنٹ مکسر لاری نے ایک کھڑی بس کو زور دار ٹکر ماردی جس سے بس پر سوار تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔ اس حادثہ میں لاری ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لاری میں گنجائش سے زیادہ مال لوڈ کرنے کی وجہ سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھتے ہیں اور حادثات رونما ہوتے ہیں۔ حادثہ کی وجہ سے ٹرافک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ لاپرواہ ڈرائیور کو حادثہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج ہونے کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔
Share this post
