بنگلورو20؍ جون 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے لئے یومِ پیدائش کی جملہ تعطیلات پرروک لگادی جائے ۔ مشورہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس کے بجائے ان سے معروف شخصیات کی یوم پیدائش کی مناسبت سے بامقصد انداز میں مشورہ کرنے کو کہا گیا ہے۔
تعلیم سے متعلق کرناٹک کے مشیر ایم آر ڈورسوامی نے سات اہم سفارشات کی ایک رپورٹ ڈپٹی چیف منسٹر کو پیش کیں ۔ ان میں سے ایک اہم مشورہ یومِ پیدائش کی تعطیلات کو ختم کرنا تھا کیونکہ کرناٹک حکومت نے والمیکی جینتی، بسوا جینتی، کنکا جینتی، مہاویر جینتی، کے لئے عام تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
اعلی تعلیم کے وزیر نارائن نے دورسوامی کو بتایا کہ چھٹیوں پر روک لگانے کے معاملے پر صرف وزیر اعلی بی ایس یدیورپا ہی فیصلہ لے سکتے ہیں۔
اپنی رپورٹ میں ڈورسوامی نے تہواروں کی طرح چھٹی کا اعلان کرنے کے بجائے عظیم شخصیات کی زندگی اوران کی خدمات کو سامنے لانے کے لئے موضوعاتی ورکشاپس، لیکچرز، کانفرنسوں اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ہماری ثقافت اور معاشرے کے لئے عظیم شخصیات کی اہمیت کے بارے میں اپنے نوجوانوں کو نہ صرف معلومات ملے گی بلکہ ہمارے معاشرے میں انہیں بہترین خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ بھی چل پڑے گا۔
ذرائع : بنگلورمرر کے ان پٹ کے ساتھ
Share this post
