بتایا جا رہاہے کہ بدھ کے روز شنکرسونا خریدنے کے لئے اڈپی چلاگیا تھا لیکن اس کے بعد سے کسی نے اسے واپس لوٹتے ہوئے نہیں دیکھا ،دوسرے روز پڑوسیوں نے ان کی لاشیں گھر میں پڑی ہوئی دیکھی ،جس کے بعد پولس کو اس معاملہ کی خبر دی گئی ، پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ اس کی لڑکی کی جلد ہی منگنی بھی ہونے والی تھی ،نہ جانے کیابات پیش آئی کہ گھر والے خودکشی پر مجبور ہوگئے ، وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے ،بتایا جارہا ہے کہ کھانے میں زہر ملاکر خود کشی کی گئی ہے ، شیروا پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔
Share this post
