انہوں نے طلباء سے کہا کہ ندوہ کا مزاج دعوتی ہے اور ندوہ میں تعلیم کے ساتھ ایک دعوتی فکر بھی دی جاتی ہے اور یہاں آکر جتنی ذہنی وسعت پیدا ہوتی ہے وہ کسی اور جگہ بڑی مشکل سے پیدا ہوگی۔ مولانا جعفر مسعود حسنی ندوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ مدارس کے طلباء کا کوئی مقصد متعین نہیں ہوتا او راکثر ان کے والدین کے سامنے بھی کوئی خاص مقصد نہیں ہوتا ۔ وہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کو مدارس میں داخل کراتے ہیں جبکہ اسکول میں پڑھنے والوں کو ان کے والدین تمام تر وسائل مہیا کراتے ہوئے ان کا مقصد بھی متعین کراتے ہیں۔ اس کے برعکس بھٹکلی طلباء کے لیے تمام تر وسائل مہیا ہونے کے باوجود وہ مدرسہ میں تعلیم حاصل کرتے ہیں لہذ اآپ کو سب سے پہلے اپنا مقصدمتعین کرنا چاہیے ۔مولانا نے طلباء کوناظم ندوۃ العلماء حضرت مولانا رابع صاحب ندوی کی مجالس میں شرکت کرنے پر ابھارتے ہوئے کہا کہ مولاناکی باتوں کی برکت اپنی عملی زندگی اور درس وتدریس کے موقع پر محسوس کریں گے۔ مولانا کی ایک بات پوری پوری زندگی بدلنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ استاد جامعہ مولانا ابرار صاحب نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اعلیٰ اخلاق کا نمونہ بنیں کیونکہ آپ یہاں نمائندے کی حیثیت سے ہیں اور دیکھنے والے آپ کو دیکھ کر پورے بھٹکل والوں کے بارے میں اپنی رائے قائم کرتے ہیں۔ ہمارے کسی بھی عمل سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے ۔ ان کے علاوہ مولانا عمار حسینی ندوی نے بھی طلباء کو کئی ایک مفید باتیں بتائیں۔ مولانا عبدالسلام خطیب ندوی نے شکریہ کے کلمات ادا کیے ۔ اس موقع پر استاد دارالعلوم ندوۃ العلماء مولانا ابوبکر صدیق ندوی بھی موجود تھے۔
فیس بک پر متنازعہ تصویر اپلوڈ کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار
بنٹوال 15؍ نومبر(فکروخبرنیوز) وشوا ہندو پریشد کی نوجوان لیڈر سادھوی بالیکا سرسوتی کی متنازعہ تصویر سوشیل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت محمد نوفل (26) مقیم ننداوار ، بنٹوال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔مذکورہ شخص کو حیدرآباد ایرپورٹ سے پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا ہے جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق محمد نوفل نے دبئی میں رہائشی کے دوران سادھوی بالیکا سرسوتی کی متنازعہ سوشیل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جس کے بعد سے یہ تصویر سوشیل میڈیا پر عام ہوگئی تھی۔ اجیبٹو کے مقیم پردیپ نامی شخص نے رواں سال کے 6 فروری کو متنازعہ تصویر اپلوڈ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے محمد نوفل کے خلاف بنٹوال پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی۔ جیسے ہی پولیس کو محمد نوفل کے حیدرآباد ایرپورٹ پہنچے کی خبر ملی تو انہو ں نے اس کو گرفتار کرنے کے لیے ساری انتظامات کرلیے اور جمعہ کے روز امیگریشن کاؤنٹر سے اسے حراست میں لیا گیا ۔ ملزم کو حیدرآباد سے بنٹوال لایا گیا جہاں اسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
کاسرگوڈ : سنگین سڑک حادثہ میں عمر رسیدہ جوڑا موقعۂ واردات پر ہلاک
پانچ افراد شدید زخمی
کاسرگوڈ 15؍ نومبر (فکروخبرنیوز) بے قابو کار ایک کھڑی کی گئی ٹینکر سے ٹکرانے کی وجہ سے دو افراد کے موقعۂ واردات پر ہلاک اور پانچ افراد کے شدید زخمی ہونے کی سنگین واردات منجیشور کے قریب ہوسنگڑی میں آج پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت امیش مایا (70) اور اس کی بیوی شاردا (65) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت شوبا ، چدانندا ، پروتی ، سنگیتا اور مانوتا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد آلٹو کار پر سوار منگلو ر سے بندیوڈ نامی علاقے کی جانب جانے کے دوران کار اچانک بے قابو ہوگئی اور ہوسنگڑی چیک پوسٹ کے قریب کھڑی کی گئی ایک ٹینکر سے جاٹکرائی جس کی وجہ سے امیش مایا اور شاردانے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا اور اس میں دیگر پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ منجیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
