طلباے بھٹکل دار العلوم ندوۃ العلماء کا انتخابی اجلاس

مولانا نے اپنے طلباء کو تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کا مزاج پیدا کرنے کی بھی نصیحت کی۔ مولانا ابوبکر صدیق ندوی نے ندوۃ العلماء کے قیام کے مقاصد اور اس سے ہونے والے مختلف کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی اعلیٰ تعلیم کے لیے اس ادارے کا انتخاب کیا ہے جس کا ایک امتیاز ہے۔ آپ کو بھی ندوہ کا مشن اختیار کرتے ہوئے اپنے اندر وہ صلاحتیں پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ مولانا نے طلباء کو محنت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجاہدہ سے جو چیزیں حاصل ہوتی ہیں وہ راحت اور آسانی سے حاصل نہیں ہوسکتی ۔ اس لیے ان اوقات کو غنیمت سمجھیں اور خود کو مختلف صلاحیتوں سے لیس کرنے کی کوشش کریں۔ ملحوظ رہے کہ اس مختصر سی نشست کا آغاز عبدالمنعم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور مولانا عبدالسلام ندوی کی دعائیہ کلمات پر یہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اسٹیج پر مولانا فیصل احمد ندوی اور مولانا صیاف ندوی وغیرہ موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...