طلباء موبائیل کے فتنے سے دور رہیں : مولانا نذر الحفیظ ندوی

انہوں نے طلباء کو زبان پر مہارت حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ معیاری زبان پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور مضمون نگاری اورعربی ادب پر خصوصی توجہ دیں اور سب سے اہم چیز علم کے آداب کے ساتھ علم حاصل کرنے پر زور دیا جائے ۔ مولانا نے حضرت مولانا عبدالباری ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی سانحۂ ارتحال پر اساتذہ وطلباء جامعہ کو صبر کی تلقین بھی کی ۔ جامعہ ضیاء العلوم رائے بریلی کے نائب مہتمم مولانا عبدالسبحان ناخدا ندوی نے ’’ قرآن اور اس سے استفادہ کرنے کا طریقہ‘‘ کے موضوع پر اپنا قیمتی محاضرہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرآن سمجھنے کے لیے سب سے بنیادی چیز تقویٰ ہے او راس راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے والی چیز سب سے بڑی چیز تکبر وعناد ہے۔مولانا نے تواضع اختیار کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ انسان جب اپنی کم علمی کا مظاہرہ کرتا ہے اس وقت اس کے لیے علم کا راستے کھلتے جاتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ تطہیر اذہان ، لباس ، دل ودماغ کا پاک ہونا بھی ضروری ہے۔ ملحوظ ہے کہ اس محاضراتی نشست کا آغاز عمیر گولٹے کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، اور شیببان گنگولی نے نعت پیش کی۔ استاد جامعہ مولانا محمد سمعان خلیفہ ندوی نے جلسہ کی اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔ 

Share this post

Loading...