طلباء کے لیے بس نہ روکے جانے پر وزیر تعلیم ایس سریش کمار طیش میں آگئے ، ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو سنائی کھری کھری

ٹمکورو 10 جنوری2021(فکروخبرنیوز/آئی این ایس) بس اسٹاپ پر کھڑے طلباء کو سوار نہ کیے جانے کی وجہ سے وزیر تعلیم ایس سریش نے بس کا تعاقب کرتے ہوئے ڈرائیور کو کھری کھری سنائی ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے کوراٹاگری نامی تعلقہ میں میں پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کوراٹاگری نامی تعلقہ نیلگونڈانہ ہیلی میں طلباء بس کا انتظار کررہے تھے۔ اس دوران کچھ ہی دیر میں بس وہاں سے گذررہی تھی تو طلباء نے بس کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے بس روکے بناء آگے بڑھادی۔ اسی بس کے پیچھے وزیر تعلیم ایس سریش کمار اپنی سواری پر سفر کررہے تھے۔ طلباء کی درخواست کے باوجود بس نہ روکے جانے کی وجہ سے وہ طیش میں آگئے اور بس کا تعاقب کیا اور آئی کے کالونی کے قریب بس کو روکنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو اسکول جانے والے طلباء کو لینے سے انکار کرنے پر کمار نے نہ صرف وضاحت طلب کی بلکہ انھیں ہدایت کی کہ وہ اپنے راستے پر اسکول جانے والے بچوں کو لازمی طور پر روکیں اور انہیں سوار کرایں۔ 

اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کے ایس آر ٹی سی نے ٹویٹ کیا، اس معاملے کو تحقیق کرنے اور ضروری کارروائی کیے جانے کے لیے متعقہ ڈویژن کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ 

Share this post

Loading...