طالبِ علم نے یہ دیکھ کر اعتراض جتایا کہ اس طرح کرنے سے حادثے ہوسکتے ہیں، کنڈکٹر اس بات کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے اُلٹے طالبِ علم پر برس پڑا اور ذات پات کی گالیاں دیتے ہوئے اس پر جان لیوا حملہ کردیا۔ آج طلباء نے مذکورہ بس کنڈکٹر کے خلاف بندر روڈ پولس تھانے میں کیس درج کراتے ہوئے اس پر الزام لگایا ہے کہ اس کا رویہ طلباء کے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے اور بعض دفعہ پاس کو لے کر بھی طلباء کو ہراسان کرتا ہے ۔ اسی دوران بس کنڈکٹر نے یہاں وین لاک اسپتال میں کچھ طلباء کی جانب سے بلیڈ سے حملہ کئے جانے کا ڈھونگ رچا کر وین لاک اسپتال میں داخل ہواہے۔ بندر روڈ پولس تھانے کے افسران نے طلباء کو یقین دلایا ہے کہ وہ کنڈکٹر کے خلاف کارروائی کریں گے اور کیس درج کیا ہے ۔
سلسلہ وار چوری کی وارداتوں میں ملوث سارقین گرفتار
منگلور10مارچ (فکروخبرنیوز )کدری پولس تھانے کے افسران نے سلسلہ وار چوری کی وارداتوں میں ملوث 7سارقین کو گرفتار کرلیا ہے ، اطلاع کے مطابق یہ سارقین موبائل دکانوں اور کھڑی ہوئی کاروں کے شیشے توڑ کر چوری کیا کرتے تھے۔ یہ حادثات مارولی اور کلشیکھر جیسے علاقوں میں پیش آئی تھی۔ سارقین سے پولس نے کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ اور سیل فون ضبط کرلیا ہے جن کی مالیت قریب 80,000روپئے کرلی گئی ہے۔ دو ملزموں کی شناکت سیون (19) اور پر یم ڈی سوزا سے کرلی گئی ہے ۔ پولس نے ان کو دھرلینے کے بعد جب تحقیقات کی تو بقیہ پانچ سارقوں کے نام لئے گئے ہیں،اور ان کو دھر لیا گیا ہے۔
Share this post
