13؍مئی 2024 (فکروخبرنیوز) جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور کے شعبہ تدریب افتاء سے فارغ ہونے والے مفتیان میں سے ایک ممتاز فارغ مفتی عبد الشکور مدراسی نے افتاء میں سندی مقالہ کے طور پر تیسیر القضایا النسائیہ فی احکام الحیض والنفاس عربی زبان میں بہت ہی محقق ومفصل مقالہ لکھا تھا،اس مقالہ کو تمل زبان میں کتابی شکل دے کر تملناڈ کے شافعی مسلک کی خواتین کے استفادے کے لئے منظر عام پر لایا گیا ہے.اور اس عظیم خدمت کی سعادت بھی انھیں کے حصہ میں آئی ہے ، ،مفتی عبد الشکور مدراسی نے یہ مقالہ جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور کے استاذ فقہ مفتی فیاض احمد صاحب برمارے کی نگرانی میں ترتیب دیا تھا ۔جس میں مقالہ نگار کی محنت شاقہ اور لیل ونہار کی جدو جہد شامل ہے۔مفتی صاحب کی یہ خواہش تھی کہ اسے زیور طبع سے آراستہ ہونا چاہیے اللہ نے ان کی اس خواہش کو پورا کیا ہے ،اللہ تعالیٰ نے مفتی عبد الشکور کو تصنیف وتالیف کا اچھا ذوق عطا فرمایا ہے۔ اس سے قبل انھوں نے تمل زبان میں حضرت مولانا محمد ایوب صاحب ندوی کی شافعی فقہ کی ترجمانی کرتے ہوئے ایک کتاب مرتب کی ہے جسے بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے جس کے دو ایڈیشن ختم ہوکر تیسرا ایڈیشن منظر عام پر آچکا ہے،امید ہے کہ اس کتاب کو بھی اللہ تعالیٰ مقبولیت تامہ عطا فرمائیں گے ۔اس مقالہ کو کتابی شکل پران کے مشرف اور استاذمفتی فیاض احمد برمارے حسینی نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور انھیں خوب مبارک دی اور ذاتی طور پر اور جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور اور اس کے ناظم مولانا عبیداللہ ابوبکر ندوی صاحب ودیگراساتذہ ومتعلقین کے لئے باعث سعادت قراردیا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور کے شعبہ افتاء میں ترتیب دیے جانے مقالات کتابی شکل میں منظر پر آچکے ہیں جن میں حمل ،حاملہ احکام ومسائل ۔۔نومسلم احکام ومسائل۔انسانی بال احکام ومسائل اورسنت روزے احکام ومسائل قابل ذکر ہیں۔اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔
Share this post
