اس بیچ تحسین سوپر مارکیٹ کے مالک محمد افتخار نے میڈیاکے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کرناٹک نے پرنٹیڈ تھیلیوں پر پابندی عائد نہیں کی ہے بلکہ عام تھیلیوں پر پابندی عائد کی ہے،مگر اس کے باوجود تھیلیاں ضبط کی جارہی ہیں۔ جب کہ بلدیہ کارکن سوجھا نے الزام لگایا ہے کہ جب ہم تحسین سوپر مارکیٹ پہنچے تو ہمیں اندر داخل ہونے سے منع کیا گیا اور ہمیں دیکھ کر دونوں جانب سے دروازے بند کردئیے جس کی ویڈیو بھی ہم نے بنائی ہے۔بلدیہ کارکنان کو ان کے ذمہداری ادا کرنے میں رکاوٹیں پیدا کرنے اور قانون کے خلاف جانے پر مذکورہ سوپر مارکیٹ اور اس کے مالکان کے خلاف شکایت درج کئے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے، اس سلسلہ میں جب تحسین مارکیٹ کے مالک محمد افتخار سے بلدیہ کارکنان کو سوپر مارکیٹ میں داخلہ نہ دئیے جانے کی وجوہات پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت موقع پرموجود نہیں تھے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں عوام جمع ہوگئے۔ ملحوظ رہے کہ دو دن قبل بھی بلدیہ کارکنان کی جانب سے شہر کے سرکل پر واقع کئی دکانوں پرپلاسٹک کی تھیلیاں ضبط کرنے کے لیے چھاپہ مارکارروائی کی گئی تھی۔
Share this post
