کاروار 05 دسمبر 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) ماہی گیری برادری کی ترقی کے تحت وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف سی) نے ترقی کے لئے تجویز کردہ بندرگاہوں کی فہرست سے تڈلی بندرگاہ کی توسیع کو باضابطہ طور پر فہرست سے خارج کردیا ہے۔ ضلع اتر کنڑا میں گوکرنا کے قریب تڈلی بندرگاہ واقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس بندرگاہ کو اس فہرست سے اس وجہ سے نکال دیا ہے کیوں کہ کرناٹک اسٹیٹ سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ کارپوریشن (کے ایس ایس آئی ڈی سی) مقررہ وقت میں وزارت کو جنگل کی منظوری کے دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہی۔ سمندری ماہرین نے بھی اس منصوبے کی 'حادثاتی' منسوخی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ایسے ہی ایک ماہر نے بتایا کہ بندرگاہوں کی تعمیر یا توسیع ماحولیاتی تباہی کا سبب بنتی ہے - مزید یہ کہ گہری پانی کی بندرگاہیں جدید بحری جہازوں کے لئے واحد مناسب پورٹ سسٹم ہیں۔
Share this post
