بنگلورو، 26 اپریل 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ آننت کمار ہیگڑے کا ٹویٹر اکاؤنٹ تبلیغی جمات پر ان کے ٹویٹ کے بعد معطل کردیا گیا ہے۔“
آننت کمار ہیگڈے نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اس سے قبل ٹویٹر پر میں نے ہندوستان اور دنیا بھر میں تبلیغی جماعت کے تحریک کے پوشیدہ طریقہ اور طریق کار کو واضح کرنے کی کوشش کی تھی۔ آج کل کی تبلیغی جماعت واضح وجوہات کی بناء پر بہت مشہور ہے۔ میرے اوپر اٹھائے گئے دو جرات مندانہ اقدامات کے نتیجے میں 24 اپریل کو میرا سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ ٹویٹر انڈیا انک کے ذریعہ بلاک ہوگیا اور مجھ سے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ کو غیر مقفل کرنے کے لئے "تبلیغی جماعت" کے خلاف اپنے ٹویٹس کو حذف کرنے کو کہا اور یہ بات یقینی ہے کہ میں کبھی بھی یہ ٹویٹ حذف نہیں کروں گا کیونکہ یہ کسی مذہب کی آڑمیں غلط کام کو بے نقاب کرنا تھا، "۔انہوں نے مزید کہا، ”مجھے حال ہی میں ایک ملک دشمن ٹویٹ ملا جس میں اکاؤنٹ ہولڈر کھالستان کا مطالبہ کرکے پنجاب ریاست کی آزادی کی وکالت کررہا تھا۔ ہندوستانی ہونے کے ناطے حقیقی معنوں میں میں نے اس ٹویٹ کو ملک دشمن اور سماج دشمن کام کے طور پر دیکھا اور اسی وجہ سے حکومت کو ہمارے قومی مفاد کی حفاظت کے لئے رپورٹ کیا۔"میں ٹویٹر انڈیا ان کارپوریشن کے ذریعہ کئے جانے والے امتیازی سلوک اور حمایت پسندی پر کچھ روشنی ڈالنا چاہتا ہوں۔ یہ سوال کرتے ہوئے کہ میرا اکاؤنٹ تبلیغی جماعت تحریک کو بے نقاب کرنے کے لئے کیوں روکا گیا ہے اور کیوں نہ اس شخص کے خلاف کارروائی ہورہی ہے جو پنجاب میں خالستان کا مطالبہ کررہا ہے۔
Share this post
