بنگلور20 دسمبر2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) بسواراج بومائی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے ذریعہ تیار کردہ متنازعہ تبدیلی مذہب بل کے مسودے کو ریاستی کابینہ نے پیر کو بیلگاوی میں منعقدہ میٹنگ میں منظوری دے دی ہے۔
امید کی جارہی ہے کہ جاری اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
کرناٹک رائٹ ٹو فریڈم آف ریلیجیئس بل،2021 غلط بیانی، زبردستی، دھوکہ دہی، بے جا اثر و رسوخ، جبر، رغبت یا شادی کے ذریعے ایک مذہب سے دوسرے مذہب میں تبدیلی پر پابندی لگانے کی کوشش کرتا ہے۔
بل میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی متاثرہ شخص، والدین، بھائی، بہن یا خون، شادی یا گود لینے سے متعلق کوئی اور شخص اس طرح کے ایکٹ کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کرا سکتا ہے۔
اس میں تعزیری دفعات ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ قید کی سزا 3 سال سے کم نہیں ہوگی اور 10 سال تک بڑھ سکتی ہے، اور جرمانے کی حد 25,000 سے روپے 10 لاکھ روپئے تک بڑھ سکتی ہے۔
Share this post
