بیلتنگڈی 06؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) کا کنجے علاقہ میں سینڈیکیٹ بنک اے ٹی ایم کو لوٹنے کی ناکام واردات کل رات پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رات کے اوقات میں کچھ لٹیرے اے ٹی ایم مشین لوٹنے کے ارادے سے اندر داخل ہوئے ۔ اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کی انہوں نے بھرپور کوشش کی۔ کئی جگہوں سے اسے نقصان بھی پہنچا لیکن کسی بھی طرح لوٹنے کی واردات کامیاب نہیں ہوسکی۔ جب حد درجہ کوششوں کے بعد کامیابی نہیں ملی تو انہو ں اس کے قریب موجود چکن کی دکان اور ایک چھوٹی سی دکان میں واردات انجام دینے کے بعد فرار ہوگئے۔اے ٹی ایم مشین کو لوٹنے کی ناکام واردات سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوئی ہیں ۔ سینئر پولیں افسران نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Share this post
