بھٹکل 22؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طالب علم سید مبین ابن سلطان ریاست کے منڈیا ضلع میں منعقدہ ریاستی سطح کے کھیل مقالوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملکی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ مقابلہ منڈیا ضلع کے آدی چن چن گیری میں منعقد ہوئے تھے جس میں سید مبین نے ہیمر تھرو میں اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب ہوئے۔ اس کامیابی پر اسکول کے انتظامیہ سمیت اساتذہ نے بھی انہیں مبارکبادی پیش کی ہے۔ ادارہ فکروخبر بھی اس موقع پر انہیں مبارکبادی پیش کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اسی طرح ملکی سطح پر بھی اپنے بہترین کھیل مقابلوں سے اپنے ادارہ اور شہر کا نام روشن کریں گے۔
Share this post
