اسی بنا پریہاں کے نوجوانوں نے مجبوراً بلدیہ کے ملازمین کو آئینہ دکھانے کے لیے ہاتھ میں پھاؤڑا تھاما اور شبنم اسٹریٹ کے مکینوں کو نالوں کی صفائی کرتے ہوئے وقتی طو رپر غلاظت و بدبو سے راحت دی۔ یہاں کے مکینوں کا الزام ہے کہ مخدوم کالونی کے اکثر علاقوں کے ساتھ بلدیہ کے اراکین و ذمہد اران سوتیلا سلوک کرتے ہیں اور پھر کسی بھی بنیادی سہولیات کو فراہم نہیں کرتے، مہینے گذرجاتے ہیں مگر اس کے باوجود بلدیہ کے صفائی ملازمین علاقوں کی جانب مڑ کر بھی نہیں دیکھتے، جب بلدیہ اراکین و ذمہ داران سے شکایت کی جاتی ہے تووعدے کے علاوہ مسائل کا کوئی حل نہیں ملتا ۔ سوال یہ ہے کہ کیا بلدیہ ملازمین اس جانب سنجیدگی سے توجہ دیں گے، جب کہ مکینوں کا غصہ دیکھ کر محسوس ہورہاہے کہ یہ غصہ اگلے دنوں میں احتجاج کی صورت اختیار کرے گا۔
Share this post
