سوم شیکھر ریڈی کے بیان پر وزیر اعلیٰ سمیت ریاستی بی جے پی قیادت سخت برہم  ،  جاری کیا وجہ بتاؤ نوٹس

بنگلورو 06/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز)  ریاستی بی جے پی لیڈران کے حالیہ بیانات سے بی جے پی کی جو ساکھ مجروح ہورہی ہے اس سے بی جے پی قیادت پریشان ہیں اور سخت نوٹس لینے کی تیاری کررہی ہے۔ گذشتہ چند روز قبل بلاری کے رکن اسمبلی سوم شیکھر ریڈی نے سی اے اے قانون کی حمایت میں منعقدہ اجلاس میں مسلمانو ں کے جذبات مجروح کرنے والا بیان دیا تھا جس کی وجہ سے ریاست میں ہر طرف بی جے پی لیڈران کو پشیمانی اٹھانی پڑرہی ہے۔ اس بیان پر پارٹی قیادت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے طئے کیا ہے کہ ان کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا جائے کیونکہ ان کے اس بیان سے پارٹی او رحکومت کی ساکھ متأثر ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی، دیگر عہدیداروں، سرکاری بورڈس اور کارپوریشنوں کے چیر مینوں وغیرہ سے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں وہی بیان دیں گے جو اس سے متعلق ہیں، وہ لوگ خاموش رہیں گے جن کو پارٹی نے بیان بازی کا اختیار نہیں ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اگر کسی رکن اسمبلی یا پارٹی کے کسی بھی محاذ سے جڑے کسی رہنما نے بیان بازی کرکے شہرت بٹورنے کے چکر میں کسی بھی فرقہ کے بارے میں کچھ غلط یا غیر ذمہ دارانہ بات کہی تو اس کے لے بہت زیادہ مہنگی پڑسکتی ہے۔ پارٹی نے وارننگ دی ہے کہ اس طرح کا بیان ہی پارٹی سے ان کی معطلی کے لیے کافی ہوگا اس کے لیے کوئی وجہ دریافت نہیں کی جائے گی۔ ریاستی قیادت نے تمام رہنماؤں کو وارننگ دی ہے کہ کوئی بھی غیر ذمہ دارانہ بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

Share this post

Loading...