بنگلورو 30؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) ڈیبیٹ کے دوران محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرنے والے سورناٹی وی کے نیوز اینکر نے بالآخر مسلمانوں سے معافی مانگ لی ہے۔ یاد رہے کہ نیوز اینکر ہنومکاناور نے ایک ڈیبیٹ کے دوران محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف متنازعہ تبصرہ کیا تھا جس کے بعد اسے چو طرفہ شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ سماجی رابطوں کے سیب سائٹس پر بھی اس متنازعہ تبصرہ کے خلاف مسلمانوں سمیت دیگر لوگوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے تبصروں کو معاشرہ کو توڑنے والے قرار دیا تھا۔ خبروں کے مطابق مذکورہ اینکر کو جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی گئی تھی اور چند تنظیمیں احتجاج کرنے کا بھی منصوبہ بنارہی تھیں۔ آخر میں اس نے دوبارہ ٹی وی اسکرین پر آکر معافی مانگ لی ہے۔
Share this post
