بھٹکل:  لاپتہ کشتی سورنا تھری بوجھا کے رمیش کے بھائی چندرا شیکھر نے پیا تھا زہر ،  اڈپی کے آدرشا اسپتال میں ہوئی موت

اڈپی 16/ مئی 2019(فکروخبرنیوز)  سورنا تھری بوجھا میں سوار رمیش موگیر کے بھائی چندرا شیکھر موگیر (30) جس نے اپنے بھائی کی گمشدگی کے بعد زہر پی لیا تھا آج اڈپی کے آدرشا اسپتال میں چل بسا۔ ڈاکٹروں کے مطابق چندرا شیکھر کی لیور میں زہر پھیل گیا تھا اورگردے پر بھی زہر اثر انداز ہوا تھا۔ چندرا شیکھر کے گھر والوں کو اس کی موت کی وجہ سے ایک اور جھٹکا لگا ہے، اس سے قبل رمیش کے گھر نہ لوٹنے کی وجہ سے وہ پہلے ہی سے پریشان ہیں۔ بتایا جارہا ہیکہ اپنے بھائی کے گھر نہ لوٹنے کے غم میں نڈھال چندرا شیکھر اکیلا اکیلا گھوما کرتا تھا اور کسی بھی کام میں دلچسپی نہیں لیتا تھا جبکہ اس کے سلسلہ میں عوامی رائے یہ ہے کہ یہ بڑا محنتی تھا۔ 
    خبروں کے مطابق3مئی کو اس نے چوہے مار دوائی کھالی اور اس کے بعد زہر اس کے جسم میں پھیلتا گیا۔ جب چندرا شیکھر کو کمزوری محسوس ہونے لگی تو سرکاری اسپتال میں طبی امداد کے پتہ چلا کہ زہر اس کے جسم میں پھیل گیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے اسے اڈپی کے آدرشا اسپتال میں داخل کیا گیا تھاجہاں علاج کے دوران آج اس کی موت واقع ہوگئی۔ 

Share this post

Loading...