اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو اپنی عملی زندگی میں لائیں ، یہی زندگی کا مقصد ہے

مساہمین نے اپنی سریلی اور دلکش آواز میں نعتِ پاک پڑھیں جس سے حاضرین جھوم اٹھے ، اور دورانِ اشعار اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف بیان کرتے ہوئے ان کی سیرت کو اجاگر کیا ۔ نعتیہ مقابلہ سفلیٰ اور علیا دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا ، سفلیٰ میں اول حسن عبدالقیوم سدی باپا ، دوم جعفر ابن مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی ، سوم طریف ابن منیر ابوحسینا ، علیا میں اول زفیف شینگیری ، دوم ، حسن ابن مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی ، سوم سید عبداللہ ابن بن مولانا فضل الرحمن برماور ندوی رہے ، جنہیں انعامات سے نوازا گیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف اور سلطان یوتھ اسوسی ایشن دبئی کے صدر مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے موجودہ دور میں سیرت کی روشنی میں ہماری ذمہ داریوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرآن پاک کے پیغام کو سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہوں ، اور اپنے اعلیٰ اخلاق کا نمونہ پیش کرنے والے ہوں۔ مولانا نے مسلمانوں کی پستی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ نبی کی سیرت کو چھوڑ کر غیروں کے طریقے اختیار کرنے کی وجہ سے آج ہم ذلت کی زندگی گذار رہے ہیں ، آج بھی نبی کی سیرت کو اپنانے پر ہم دوبارہ باعزت اور سرخرو ہوسکتے ہیں۔ مولانا نے سلطان یوتھ اسپورٹس سینٹرس کے ذمہ داروں کو اس جلسہ کے انعقاد پر مبارکبادی بھی پیش کی۔امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم ندوی نے کہا ہم بہترین زندگی گذارنا چاہتے ہیں کہ تو ہمیں سیرت پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ ہم کسی کو زندگی میں نمونہ اور آئیڈیل بنانا چاہتے ہیں کہ تو ہمیں اللہ کے نبی کو ہی نمونہ بنانا پڑے گا، کیونکہ اللہ تعالیٰ بھی اس کی ہمیں دعوت دے رہا ہے۔ قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے کہا کہ سیرت کے پیغام کوہم سب سے پہلے جاننے اور سمجھنے والے بن جائیں اوراس پیغام کو بردارانِ وطن کے سامنے پیش کرنے والے ہوں ۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو زندگی کے ہر شعبہ کے اندر ہمارے لیے اسوہ اور نمونہ بنایا گیا تو ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ان نمونوں اورگوشوں کو بردارانِ وطن کے سامنے اس انداز میں پیش کریں کہ وہ اللہ کے نبی کی ذات اور ان کے پیغام کو سمجھ جائیں۔ مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے کہ سلطان یوتھ اسوسی ایشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس جلسہ کے انعقاد پر انہیں خصوصی مبارکبادی پیش کی۔ مولانا نے کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ ہمارے وجود او ربقا کے لیے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو اپنا نا ہوگا ، صدر سلطان یوتھ اسوسی ایشن جناب آفتاب کولانے اپنے صدارتی خطاب میں نوجوانوں کی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے دعوتی میدان میں مزید آگے بڑھنے اور دلچسپ اور مفید پروگرام کے انعقاد کرنے کی طرف توجہ بھی مبذول کرائی۔جلسہ میں نظامت کے فرائض مولانا مفتی عبدالنور فکردے ندوی اور مولانا محمد حسن ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئیے ، رپورٹ مولانا ابوبکر تونسے ندوی نے پیش کی جنہیں نوجوانوں کی جانب سے خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا۔ جلسہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Share this post

Loading...