ملحوظ رہے کہ اس سے قبل منگلور کے ڈی وائی ایس پی, ایم کے گنپتی نے جولائی میں خودکشی سے قبل اعلیٰ افسران پر ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ریاستی وزیر کے جے جورج اور دو دیگر آئی پی ایس افسران نے ان پر دباؤ بنانے کی کوشش کی تھی ۔5؍ جولائی کو چکمنگلور کے ڈی وائی ایس پی ہندی باغ (35) نے ایک شخص کا اغوا کیے جانے کا الزام لگنے کے بعد بیلگام کے مرگوڈ میں واقع اپنے بہنوئی کے گھر پھانسی لے کر خودکشی کرلی تھی۔
دو ڈوبتے ہوؤں کو لائف گارڈ نے بچالیا
اڈپی 18؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) تیراکی کے دوران ڈوب رہے دو افراد کو لائف گارڈ کی جانب سے بحفاظت ساحل پر پہنچائے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ پنمبور بیچ کے چیف ایکزیکٹیو ڈیولپمنٹ افسر کے مطابق منگلور سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان کے آٹھ افراد کاپو ساحل پر سیروتفریح کے لیے آئے ہوئے تھے۔ جب وہ تیراکی غرض سے سمندر میں گئے تو اس دوران ملن دیواڑیگا (35) اچانک موجوں کی زد میںآتے ہی ڈوب لگا ۔اس کو ڈوبتا دیکھ کر سدانند دیواڑیگا (42) آگے بڑھا لیکن پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے وہ دونوں ڈوبنے لگے اور مدد کے لیے آواز لگائی ۔ ساحل پر موجود لائف گارڈ نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے دونوں کو بحفاظت ساحل پر پہنچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پتور : خالی ٹینکر کھائی میں گرگئی : ڈرائیوراور کلینر محفوظ
پتور 18؍اکتوبر (فکروخبرنیوز) منگلور سے بنگلور جارہی ایک خالی گیس ٹینکر بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے کی واردات تعلقہ کے نیراکٹے علاقے میں پیش آئی ہے۔ حادثہ میں ڈرائیور اور کلینر کو معمولی زخمیں پہنچی ہیں اور ان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ فکروخبر کے مطابق مذکورہ علاقے میں ایک پل کی چوڑائی کم ہونے کی وجہ سے کئی ساری سواریوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس سے قبل بھی 9ستمبر کو بھی ایک ٹینکر بے قابو ہوکر یہاں کھائی میں جاگرا تھا۔ عوام کا مانناہے کہ کئی مرتبہ اس معاملہ کو حکومتی ذمہ داروں کے سامنے لانے کے باوجود اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔اپنا انگڈی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
