بنگلورو08 جولائی 2020 (فکروخبر/ ذرائع) وزیر برائے ابتدائی اور ثانوی تعلیم ایس سریش کمار نے کہا کہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے اور آن لائن کلاسوں کی اجازت دینے کے بارے میں حکومت نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ سریش نے کہا کہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے اور آن لائن کلاسوں کی اجازت دینے کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں، حالانکہ انہوں نے بار بار کہا ہے کہ حکومت نے ان دونوں امور پر ابھی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ وزیر موصوف نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ اسکول آن لائن کلاسز چلانا چاہتے ہیں جس میں ایل کے جی اور یوکے جی طلباء بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات حکومت کے نوٹس میں بھی آچکی ہے کہ مبینہ طور پر اسکول آن لائن تعلیم کے نام پر بھاری فیس وصول کرتے ہیں۔ کمار نے کہا کہ والدین، اسکولوں اور بچوں کے مستقبل کے خدشات کو دور کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سفارشات کا مطالعہ کرے گی اور کسی فیصلے پر پہنچنے سے قبل عہدیداروں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کرے گی۔
Share this post
