سورتکل ٹول گیٹ کے خلاف احتجاج تیز ، 28 اکتوبر سے چوبیس گھنٹہ کیا جائے گا احتجاج

suratkal_tollgate

منگلورو 19 اکتوبر 2022(فکروخبر/ذرائع) سورتکل ٹول گیٹ کے خلاف ایکشن کمیٹی نے ٹول گیٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے احتجاج کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق 28 اکتوبر سے ٹول گیٹ کے سامنے دن رات احتجاج کیا جائے گا۔

کمیٹی کے کنوینر منیر کٹی پلا کی قیادت میں منگل 19 اکتوبر کو وشوکرما کلیانہ منڈپ میں منعقدہ میٹنگ میں 28 اکتوبر کے احتجاج کے حوالے سے یہ فیصلہ لیا گیا۔

ایڈوکیٹ دنیش ہیگڈے اولپاڈی، پرشوتھم چتراپور، راگھو اکڑ، بی کے امتیاز اور دیگر موجود تھے۔

سورتکل ٹول گیٹ پر معمول کے مطابق ٹول وصولی جاری ہے۔ کے ایس آر پی اہلکاروں سمیت تقریباً 100 پولیس اہلکاروں کو احتیاطی اقدام کے طور پر موقع پر تعینات کیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...